27

پی ایم ڈی سی کی ایسی پالیسی کہ ڈاکٹرز کو احتجاج کرنا پڑا

اسلام آباد (شکیل قرار) بین الاقوامی میڈیکل یونیورسٹیوں کے پاکستانی گریجویٹس نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی پالیسی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے کشمیرہائی وے سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ۔ بیرون ممالک سے تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹروں نے پی ایم ڈی سی کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ انہوں نے کہا کہ چودہ ماہ سے ہمارا ٹیسٹ نہیں لیاجارہا ۔ ہم بیرون ممالک سے کوالیفائڈڈاکٹرز ہیں جبکہ پی ایم ڈی سی کا طریقہ کارانتہائی ناکارہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں